Saturday, April 11, 2026
 

خیرپور میں جونیجو برادری کے دو گروہوں کے درمیان قبائلی تصادم،خاتون سمیت متعدد افراد جاں بحق

 



وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خیرپور میں جونیجو برادری کے دو گروہوں کے درمیان قبائلی تصادم کے دوران خاتون سمیت متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر اور ڈی آئی جی سکھر سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ واقعے میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور علاقے میں قیامِ امن کے لیے سیکیورٹی بڑھائی جائے، جبکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ دوسری جانب آئی جی سندھ نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی خیرپور سے ابتدائی تحقیقات پر مشتمل رپورٹ طلب کر لی۔ آئی جی سندھ نے ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرنے اور جامع، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات یقینی بنانے کا حکم دیا۔ آئی جی سندھ نے متاثرہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اضافی نفری تعینات کرنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے تدارک کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی اور علاقے میں پائیدار امن کے قیام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل