Loading
امریکا اور ایران کے اسلام آباد مذاکرات سے قبل پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم پاکستان کے آفس سے جاری بیان کے مطابق امریکی نائب صدر کی معاونت خصوصی ایلچی اسٹیو وٹ کوف اور مسٹر جیرڈ کشنر نے کی۔
وزیر اعظم کی معاونت نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ سینیٹر سید محسن رضا نقوی نے کی۔
بیان کے مطابق دونوں وفود کی تعمیری شمولیت کے عزم کو سراہتے ہوئے وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ یہ مذاکرات خطے میں پائیدار امن کی جانب ایک قدم کے طور پر کام کریں گے۔
وزیر اعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کی جانب پیش رفت کے لیے دونوں فریقوں کی سہولت کاری جاری رکھنے کا منتظر ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل