Loading
سابق امریکی سفارت کار نے پاکستان سے حسد میں مبتلا بھارتی اینکر کولائیو شو میں کھری کھری سُنادی۔
سابق امریکی سفارتکار نے بھارتی اینکر کو لائیو شو میں جواب دے دیا
سابق امریکی سفارتکار نے ایک بھارتی ٹی وی پروگرام میں پاکستان سے متعلق سوالات پر بھارتی اینکر کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکی نائب صدر کی پاکستان میں سکیورٹی پر اٹھائے گئے خدشات بے بنیاد ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی نائب صدر پاکستان میں مکمل طور پر محفوظ ہیں اور بھارتی میڈیا کا طرز عمل اسکول کے بچوں جیسا ہے۔
سابق امریکی سفارتکار نے کہا کہ یہ معاملہ زندگیوں، روزگار اور مہنگے پٹرول جیسے اہم مسائل سے جڑا ہوا ہے، جسے غیر ضروری طور پر بھارت پاکستان تنازع میں تبدیل کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے بھارتی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے نازک معاملے پر غیر ذمہ دارانہ رویہ مناسب نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیا کو بے کار بحث میں الجھنے کے بجائے جنگ بندی جیسے مثبت اقدام کو سراہنا چاہیے۔ ان کے مطابق خطے میں امن کے لیے سنجیدہ رویہ اختیار کرنا ضروری ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ امن مذاکرات جیسے حساس معاملے کو متنازع بنانے سے خطے میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے، جبکہ پاکستان کے خلاف پراپیگنڈے کی کوششیں سفارتی ماحول کو متاثر کرتی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل