Loading
ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ وہ ایران امریکی مذاکرات میں ایرانی اسپیکر باقر غالب کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم جنگ کے دوران فوج کے ساتھ کھڑے تھے، آج ہم مذاکراتی ٹیم کے پیچھے کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مذاکراتی ٹیم کو مکمل اختیار کے ساتھ ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔ جنگ میں شامل ایرانی جنگجوؤں کی طرح ہم مذاکرات میں شامل مذاکرات کاروں کےحامی ہیں۔
نائب صدر نے کہا کہ اگر ہم اسلام آباد میں امریکا فرسٹ کے نمائندوں کے ساتھ مذاکرات کریں تو دونوں فریقوں اور دنیا کے لیے فائدہ مند معاہدہ ممکن ہے۔ اگر ہمارا سامنا اسرائیل فرسٹ کے نمائندوں سے ہوا تو کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔ ہم لازماً پہلے سے بھی زیادہ بھرپور طریقے سے اپنا دفاع جاری رکھیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل