Saturday, April 11, 2026
 

پی ایس ایل: حیدرآباد کنگزمین کے اہم ترین کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے

 



پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم حیدرآباد کنگزمین کے اہم ترین کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن میں نئی شامل ہونے والی ٹیم حیدرآباد کنگزمین کو آسٹریلوی کھلاڑی گلین میکسویل کی آمد کا شدت سے انتظار تھا۔ گلین میکسویل نے آج صبح کراچی پہنچ کر ٹیم کو جوائن کرلیا ہے جس کی تصدیق حیدرآباد کنگزمین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کی گئی ہے۔ The most important delegation has arrived in Pakistan. ???? pic.twitter.com/rP5SVz0oHJ — Hyderabad Kingsmen (@HHKingsmen) April 11, 2026 حیدرآباد کنگزمین کی ٹیم اب تک 4 میچز کھیل چکی ہے تاہم وہ اب تک پی ایس ایل میں پہلی فتح کی متلاشی ہے۔ جارح مزاج بیٹنگ آل راؤنڈر گلین میکسویل کی ٹیم میں شمولیت حیدرآباد کنگزمین کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔ Welcome to Hyderabad Kingsmen, @Gmaxi_32 ???? pic.twitter.com/W8fo343yh9 — Hyderabad Kingsmen (@HHKingsmen) April 11, 2026  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل