Saturday, April 11, 2026
 

انسٹاگرام کے کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف

 



فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی آسٹریلیا، کینیڈا، برطانیہ اور امریکا سمیت متعدد ممالک میں گزشتہ اکتوبر میں +13 ریٹنگ کانٹینٹ کو کم عمر صارفین تک پہنچنے سے روکنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ جمعرات کے روز پلیٹ فارم کی جانب سے بتایا گیا کہ کمپنی ان گائیڈ لائنز کا عالمی سطح پر کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس پر اطلاق کرنے جا رہی ہے۔ میٹا کی جانب سے یہ اقدام گزشتہ ماہ نیو میکسیکو اور لاس اینجلس کی عدالت میں کمپنی کو نوجوانوں پر منفی اثرات مرتب کرنے کا ذمہ دار قرار دے دیا گیا تھا۔ کمپنی نے ’لمیٹڈ کنٹینٹ‘ ایک نیا فیچر بھی متعارف کرایا ہے، جس میں زیادہ سخت فلٹرز شامل ہیں تاکہ کم عمر صارفین نہ تو حساس مواد دیکھ سکیں، نہ اس پر تبصرہ کر سکیں اور نہ ہی ایسے تبصرے وصول کر سکیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل