Sunday, April 12, 2026
 

اسلام آباد مذاکرات، ایران اور امریکا کے درمیان اہم دور مکمل، آج بھی بیٹھک ہو گی، ایرانی میڈیا

 



ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا ایک اہم مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔ ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق یہ مذاکرات پاکستان میں مقامی وقت کے مطابق آج اتوار کی صبح 3 بج کر 12 منٹ پر اختتام پذیر ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مرحلے میں دونوں ممالک کے وفود کے درمیان بالمشافہ ملاقاتوں کا ایک اور دور ہوا جس کے بعد تکنیکی ماہرین کی ٹیموں نے تحریری مسودوں کا تبادلہ بھی کیا۔ رپورٹس کے مطابق یہ پیش رفت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ فریقین کسی ممکنہ معاہدے کی سمت عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں، تاہم حتمی نتیجے تک پہنچنے کے لیے مزید مشاورت جاری ہے۔ ایرانی حکومت نے واضح کیا ہے کہ مذاکراتی عمل ختم نہیں ہوا بلکہ آج بھی بات چیت کا سلسلہ جاری رہے گا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اہم معاملات پر ابھی مزید پیش رفت متوقع ہے۔ اسلام آباد مذاکرات میں امریکی وفد کی سربراہی نائب صدر جے ڈی وینس کر رہے ہیں، جس میں ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اور مشرق وسطیٰ کے لیے نمائندے اسٹیو ویٹکوف شامل ہیں۔ ایرانی وفد پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی سربراہی میں وزیرخارجہ عباس عراقچی اور دیگر رہنماؤں پر مشتمل ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل