Monday, April 13, 2026
 

ڈی ایچ اے کراچی میں شجرکاری مہم کا آغاز

 



ڈی ایچ اے کراچی میں ماحول دوست درختوں کی مرحلہ وار شجرکاری مہم کا آغازکردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کونوکارپس کی جگہ 3600 ماحول دوست درخت لگائے جائینگے۔ مقامی درختوں میں نیم،کجھور،برگد،جامن ،بیری اور ایلسٹونیا سمیت دیگرلگائے جائینگے۔  اس مہم کا مقصد بہترماحول مہیاکرنے ساتھ ساتھ زیرزمن موجودہ قدرتی پانی اورپائپ لائنوں کا تحفظ ہے۔ کونو کارپس کی نشونما سے تتلیاں اور ڈریگن فلائیز غائب ہورہی ہیں۔ کونو کارپس سانس کے مریضوں کے لیے بھی نقصان دہ ہوتا ہے۔ متبادل درخت لگانے کی شجرکاری مہم 4 ماہ تک جاری رہے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل