Friday, April 17, 2026
 

برطانیہ میں گراؤنڈ کے قریب بم کی اطلاع ملنے پر میچ تاخیر کا شکار

 



برطانیہ میں گراؤنڈ کے قریب بم کی اطلاع ملنے پر رگبی میچ 80 منٹ تاخیر کا شکار ہوگیا۔ یہ واقعہ گول وائکنگز اور وائٹ ہیون کے درمیان بیٹفریڈ چیمپئن شپ میچ سے قبل پیش آیا جو وکٹوریہ گراؤنڈ میں کھیلا جانا تھا۔ کلب کے مطابق پری میچ سیکیورٹی چیک کے دوران گراؤنڈ کے قریب ایک مشکوک اور ممکنہ طور پر خطرناک چیز ملی، جس کے بعد فوری طور پر ایمرجنسی پروٹوکول نافذ کیا گیا۔ اردگرد کی جگہ کو خالی کراتے ہوئے ہمبرسائیڈ پولیس سمیت متعلقہ اداروں کو اطلاع دی گئی۔ اسٹیڈیم پر عارضی طور پر لاک ڈاؤن کر دیا گیا، بم ڈسپوزل یونٹ کے ماہرین موقع پر پہنچے اور تفصیلی جائزہ لینے سے معلوم ہوا کہ یہ چیز دراصل غیر دھماکہ خیز نقلی گرینیڈ تھا جسے محفوظ طریقے سے ہٹا دیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل