Friday, April 17, 2026
 

وزیر اعظم پاکستان کا لبنان میں جنگ بندی کا خیر مقدم

 



وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے لبنان میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔ ایکس پر اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں دلیر اور دانشمندانہ سفارتی کوششوں کے ذریعے لبنان میں جنگ بندی ممکن ہوئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اُمید ظاہر کی کہ لبنان مین ہونے والی جنگ بندی پائیدار امن کی راہ ہموار کرے گی۔ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتا ہے اور خطے میں دیرپا امن کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل