Sunday, April 19, 2026
 

بشریٰ بی بی سے ان کی بیٹیوں اور بہن کی جیل میں ملاقات کروا دی گئی

 



بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ان کی بیٹیوں اور بہن کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کروا دی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی سے فیملی کی ملاقات ایک گھنٹہ سے زائد وقت جاری رہی۔ ملاقات کے دوران بشریٰ بی بی کی فیملی نے انکی صحت کے حوالے سے خیریت دریافت کی، بشریٰ بی بی کی فیملی نے انکی صحت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ملاقات کے بعد بشریٰ بی بی کی فیملی اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی، بشریٰ بی بی کی فیملی سے خصوصی طور پر ملاقات کروائی گئی۔ واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کی گزشتہ شب آنکھ کی سرجری ہوئی تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل