Sunday, April 19, 2026
 

ٹرمپ کی ایرانی تہذیب کو ختم کرنے کی دھمکی کے جواب میں ایران کی منفرد ویڈیو جاری

 



امریکا کے صدر ٹرمپ کے ایران کے خلاف سخت بیان کے بعد ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ صدر ٹرمپ نے جنگ بندی سے قبل اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ ایک ہی رات میں ایران کی تہذیب کو تباہ کر سکتے ہیں، جس پر ایران کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے۔ سویڈن میں قائم ایرانی سفارتخانے نے اس بیان کے جواب میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی، جس میں ایران کے تاریخی اور ثقافتی ورثے کو نمایاں کیا گیا۔ ویڈیو میں خاص طور پر اصفہان میں واقع ایک قدیم مسجد دکھائی گئی، جو تقریباً 400 سال قبل تعمیر کی گئی تھی۔ یہ مسجد اپنے منفرد فنِ تعمیر اور صوتی نظام کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہے۔ اس مسجد کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے اندر ایک مخصوص مقام پر کھڑے ہو کر اذان دی جائے یا بلند آواز میں گفتگو کی جائے تو اس کی بازگشت پورے ہال میں واضح طور پر سنائی دیتی ہے، حالانکہ اس زمانے میں لاؤڈ اسپیکر جیسی جدید سہولتیں موجود نہیں تھیں۔ ویڈیو میں ایک شخص کو کاغذی نوٹ سیدھا کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا، جس کی ہلکی سی آواز مسجد میں گونجتی محسوس ہوئی، جس سے اس تاریخی عمارت کی صوتی خوبیوں کو اجاگر کیا گیا۔ Built in 1630 in Isfahan, Iran, this mosque is designed so that a speaker’s voice echoes throughout the space from a specific point. If you stood at that point, what word(s) would you say, knowing it would be beautifully repeated by the ingenuity of Iranian architects? pic.twitter.com/3lz9rxH3Rk — Iran Embassy in Sweden (@IRANinSWEDEN) April 18, 2026 ایرانی سفارتخانے نے ایک اور ویڈیو بھی جاری کی جس میں پہلی صدی عیسوی میں تعمیر ہونے والے ایک قدیم گرجا گھر کو دکھایا گیا، تاکہ مختلف مذاہب اور تہذیبوں کے تاریخی ورثے کو نمایاں کیا جا سکے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ویڈیوز دراصل دنیا کو یہ پیغام دینے کی کوشش ہیں کہ ایران نہ صرف ایک ملک ہے بلکہ ایک قدیم تہذیب اور ثقافتی ورثے کا حامل خطہ بھی ہے، جسے کسی بھی تنازع میں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل