Sunday, April 19, 2026
 

لاہور میں شہری کو چھریوں کے وار سے قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

 



لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں نوجوان شہری سیالتی ایل کو چھریوں کے وار کر کے قتل کرنے والے ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔  تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان میں 2 سگے بھائی شامل ہیں۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی واردات کا نوٹس لیا تھا۔ ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ راحیلہ اقبال کی سربراہی میں ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ڈیفنس سی عبدالرحمان بٹ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کیا۔  ملزمان نے پلاٹ میں کوڑا کرکٹ پھینکنے کی بناء پر شہری سالتی ایل کو چھریوں کے وار کر کے بےدردی سےقتل کر دیا تھا۔  ملزمان قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے، ملزمان کو پیشہ وارانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا کہ ملزمان اب پولیس کی گرفت میں ہیں مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔  ڈی آئی جی نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں کےساتھ نمٹا جائے گا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل