Sunday, April 19, 2026
 

نواز شریف، مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس، پنجاب میں اسکائی گلاس برج بنانے سمیت اہم فیصلے

 



مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں مری اور کوٹلی ستیاں کی ترقی اور سیاحت کے فروغ سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں کوٹلی ستیاں میں پنجاب کا پہلا اسکائی گلاس برج بنانے کی اصولی منظوری دی گئی جبکہ مری میں لینڈ سلائیڈنگ کے سدباب کے لیے عالمی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے اور متاثرہ علاقوں میں بحالی و امدادی اقدامات تیز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔ اجلاس میں مری میں تین نئے ہاسپٹیلٹی زون قائم کرنے، نجی شعبے کے اشتراک سے 5 اسٹار معیار کے ہوٹلز کی تعمیر، سڑکوں کی توسیع اور گلاس ٹرین پراجیکٹ کے جلد آغاز کا ہدف مقرر کیا گیا۔ اس کے علاوہ سیاحت کے فروغ کے لیے نئے پارکس، زولوجیکل گارڈن، ایکوزون، گلیمپنگ پوڈ ویلج اور پیراگلائیڈنگ کلب کے قیام کی منظوری بھی دی گئی، جبکہ پانی کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے بلک واٹر سپلائی اسکیم اور رین واٹر ہارویسٹنگ منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب بھر میں سرکاری عمارتوں کی بہتر دیکھ بھال کے لیے فیسلیٹی مینجمنٹ یونٹ کے قیام کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل