Friday, April 17, 2026
 

مقبوضہ کشمیر کے عوام اور سیاسی قیادت کا پاکستانی موثر سفارتکاری پر اظہار تشکر

 



عالمی امن کے لیے بہترین سفارتکاری پر مقبوضہ کشمیر کے عوام اور سیاسی قیادت نے پاکستان کی کوششوں کا بھرپور خیر مقدم کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مقبوضہ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایران امریکا جنگ بندی میں وہ کلیدی کردار ادا کیا جو کوئی اور ملک نہ کر سکا۔ محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ دنیا کو جنگ کے دہانے سے واپس لانے پر پاکستان کا کردار انتہائی قابل تحسین ہے۔ حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کا کہنا تھا کہ ہم پرامید ہیں پاکستان کی امن کی کوششوں کے اثرات ایران سمیت خطے کے دیگر ممالک پر بھی اثر انداز ہوں گے۔ آغا سید روح اللہ مہدی نے کہا کہ ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ کشمیری عوام کا کہنا تھا کہ امریکا ایران جنگ بندی میں مرکزی کردار ادا کرنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ عالمی ماہرین کے مطابق ایران امریکا جنگ بندی کے تناظر میں پاکستان عالمی منظرنامے میں حقیقی نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کے طور پر ابھرا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام اور سیاسی قیادت کے حالیہ بیانات اس امر کی غمازی ہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل