Loading
ای چالان کے نام پر جعلی ایس ایم ایس کے ذریعے ڈیجیٹل فراڈ کا سلسلہ جاری ہے، شہریوں کو خبردار کر دیا گیا۔
ترجمان سیف سٹی کے مطابق ای چالان کے آفیشل پیغامات صرف "9915" سے بھیجے جاتے ہیں اور ان میں کسی قسم کا لنک شامل نہیں ہوتا، نہ ہی آن لائن ادائیگی کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔
سیف سٹی کا کہنا ہے کہ اگر "9915" سے آنے والے کسی بھی مشکوک میسج میں لنک یا بینک معلومات طلب کی جائیں تو شہری فوری احتیاط برتیں۔
ترجمان کے مطابق جعلساز مختلف نمبرز سے ای چالان کے نام پر لنکس بھیج کر شہریوں سے بینک اور کارڈ کی معلومات حاصل کر کے رقم لوٹ رہے ہیں، جبکہ سیف سٹی کبھی بھی ایس ایم ایس کے ذریعے ادائیگی یا مالی معلومات طلب نہیں کرتا۔
سیف سٹی نے ڈیجیٹل فراڈ کے تدارک کے لیے تمام سروس پرووائیڈرز کو بھی آگاہ کر دیا ہے اور جعلی ویب سائٹس بنانے والوں کے خلاف قانونی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مشکوک لنکس پر کلک کرنے اور غیر مصدقہ ویب سائٹس پر ادائیگی سے گریز کریں، جبکہ ای چالان کی تصدیق آفیشل ویب سائٹ اور ادائیگی صرف e-Pay پنجاب ایپ کے ذریعے PSID بنا کر کریں۔
ای چالان سے متعلق معلومات کے لیے شہری ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے آپشن 6 بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
سیف سٹی کے مطابق شہریوں کو نوسرباز مافیا سے محفوظ رکھنے کے لیے ادارہ ہمہ وقت متحرک ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل