Thursday, April 16, 2026
 

لیاری ندی کو ٹی ایم سی کے دائرہ اختیار میں شامل کرنے کی منظوری

 



سندھ کابینہ نے لیاری ندی کو ٹی ایم سی لیاری کے دائرہ اختیار میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔ صوبائی کابینہ میں تجویز ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لیاری کی درخواست پر پیش اور متفقہ طور پر منظور کی گئی۔ کابینہ کو آگاہی دی گئی کہ لیاری ندی پہلے ٹی ایم سی مورڑو میربحر کے دائرہ اختیار میں شامل تھی، سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کے تحت کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ ریجنل ڈائریکٹر محکمہ بلدیات نے اخبارات کے ذریعے عوامی اعتراضات طلب کیے، 15 روزہ مدت میں کسی قسم کا عوامی اعتراض سامنے نہیں آیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریجنل ڈائریکٹر نے زیرو پوائنٹ سے بکرا پڑی تک فزیکل ویریفیکیشن مکمل کی، علاقے میں کسی رہائشی آبادی کی موجودگی نہیں پائی گئی۔ ٹی ایم سی مورڑو میربحر کو فیصلے پر کوئی اعتراض نہیں۔ سندھ کابینہ نے لیاری ندی کی ٹی ایم سی لیاری میں شمولیت کی باقاعدہ منظوری دے دی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل