Thursday, April 16, 2026
 

میوچل فنڈ انویسٹرز کے لیے سوئنگ پرائسنگ سسٹم کے نافذ کرنے کی تجویز

 



سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے میوچل فنڈ انویسٹرز کے لیے سوئنگ پرائسنگ سسٹم کے نافذ کرنے کی تجویز دیدی ہے اور اس سسٹم کے حوالے سے اسٹیک ہولڈرز سے آراء بھی طلب کرلی گئی۔ ایس ای سی پی کے مطابق معاشی یا سیاسی حالات کی وجہ سے کپیٹل مارکیٹ میں اچانک تبدیلیوں سے طویل مدتی سرمایہ کاروں کو تحفظ ملے گا۔ ایس ای سی پی کے مطابق میوچل فنڈز کے پورٹ فولیو میں اچانک تبدیلیوں پر فنڈ مینجمنٹ کے اخراجات بڑھ جاتے ہیں، فنڈ مینجمنٹ کے اخراجات تمام سرمایہ کاروں پر برابر تقسیم ہوجاتے ہیں۔ سوئنگ پرائسنگ کے تحت اضافی اخراجات وہی سرمایہ کار برداشت کریں گے جو انہیں پیدا کرتے ہیں۔ ایس ای سی پی کے مطابق سوئنگ پرائسنگ پاکستان کو بین الاقوامی معیارات کے مطابق لایا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل