Loading
سری لنکا کے اسٹار وکٹ کیپر بیٹر دنیش چندیمل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ حصہ بن گئے۔
قومی ڈیوٹی کے سبب نیوزی لینڈ روانہ ہونے والے بیون جیکبز کی جگہ لینے والے دنیش چندیمل پی ایس ایل11 کے اگلے تینوں میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنا ساتواں میچ جمعہ کو دفاعی چیمپین لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے گی،آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اتوار کو ایک مرتبہ پھر پشاور زلمی کے مد مقابل آئے گی جبکہ اسے اپنے آخری میچ میں قذافی اسٹیڈیم میں21 اپریل کو ایک مرتبہ پھر لاہور قلندرز کا سامنا کرنا ہوگا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک اپنے چھ میچز کھیل کے دو فتوحات اور چار ناکامیوں کے ساتھ چار پوائنٹس جوڑ کر پانچویں پوزیشن پر ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل