Thursday, April 16, 2026
 

کراچی: بارشوں کے بعد سڑکیں جواب دینے لگیں، ناظم آباد چورنگی کی سڑک پر گاڑیاں دھنسنے لگیں

 



کراچی میں بارشوں کے بعد مبینہ طور پر ناقص مٹیریل سے تیار سڑکیں جواب دینے لگیں جب کہ طارق روڈ کے بعد ناظم آباد چورنگی کی سڑک پر گاڑیاں دھنسنے لگیں۔ رپورٹ کے مطابق بڑا بورڈ سے ناظم آباد کی جانب آنے والا مال بردار ٹرک اچانک سڑک میں دھنس گیا، مال بردار منی ٹرک کا اگلا ٹائر سڑک سے گزرتے ہوئے اچانک زمین میں چلا گیا۔ ٹرک ڈرائیور اور ساتھی اپنی مدد آپ کے تحت سڑک میں دھنس جانے والا ٹرک نکالنے میں مصروف رہے اور کافی جدو جہد کے بعد اسے باہر نکالا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل