Friday, April 17, 2026
 

شاہدرہ میں ورکرز کنونشن؛ پی ٹی آئی کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلیے مقرر

 



شاہدرہ میں 25 اپریل کو ورکرز کنونشن کی اجازت کے لیے پی ٹی آئی کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔ رجسٹرار آفس نے درخواست سماعت کے لیے 20 اپریل کو مقرر کر دی۔ جسٹس فاروق حیدر 20 اپریل کو اکمل خان باری کی درخواست پر سماعت کریں گے، عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے اعتراض پر دلائل طلب کر رکھے ہیں۔ رجسٹرارآفس کا اعتراض ہے کہ درخواست متعلقہ فورم پر رجوع کیے بغیر دائر کی گئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 25 اپریل کو شاہدرہ میں ورکرز کنونشن کرنا ہے لہٰذا پولیس کو ہراساں کرنے سے روکا جائے اور عدالت ورکرز کنونشن کی اجازت دینے کا حکم دے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل