Friday, April 17, 2026
 

پاور سیکٹر ملازمین کے لیے بجلی کے مفت یونٹس کی سہولت ختم

 



حکومت نے پاور سیکٹر کے ملازمین کے لیے بجلی کےمفت یونٹس  کی سہولت ختم کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری نے پاور سیکٹر کے ملازمین کے لیے فری یونٹس کی سہولت کے خاتمے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ وزیر توانائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس  (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاور سیکٹر کے اہلکاروں کے فری یونٹس ختم کیے گئے ہیں۔ اویس لغاری نے کہا کہ معزز عدالت نے پاور ڈویژن کی عرضی کو قبول فرمایا۔ فری یونٹس کا خاتمہ عوام کا سب سے پرانا اور دیرینہ مطالبہ تھا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اس مطالبے کو پورا کرنے کا اعزاز انہیں عطا فرمایا ہے۔ وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ ان شا اللہ ہر وہ اقدام ضرور کیا جائے گا جو ملک اور قوم کی اجتماعی بہتری کے لیے ہو ۔ حکومت عوامی مفاد میں اصلاحات کے عمل کو جاری رکھے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل