Friday, April 17, 2026
 

کوہستان کرپشن اسکینڈل میں گرفتار ملزم ایوب کی پلی بارگین کی درخواست منظور

 



ڈی جی نیب خیبرپختونخوا نے کوہستان کرپشن اسکینڈل میں گرفتار ملزم ایوب کی پلی بارگین  کی درخواست منظور کرلی۔ ڈی جی نیب خیبرپختونخوا نے ملزم ایوب کی درخواست منظوری کے لئے چیئرمین نیب کو ارسال کردی، ملزم نے پلی بارگین کی درخواست سیکشن 25 (B) نیب آرڈیننس 1999 کے تحت دی۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے پلی بارگین کے لئے بیان حلفی بھی درخواست کے ساتھ جمع کرادی ہے، ملزم ایوب ٹھیکہ دار ہے جس پر کوہستان میں کرپشن کا الزام ہے۔  نیب ذرائع کے مطابق ملزم نے پلی بارگین کے لیے جائیداد کی پیشکش کی، ملزم نے راولپنڈی میں 4 کنال 12 مرلہ کمرشل پراپرٹی دینے کی پیشکش کی ہے جس کی مالیت تقریباً 160 ملین روپے ہے۔ چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد احتساب عدالت پلی بارگین کی توثیق کرے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل