Friday, April 17, 2026
 

سانحہ 9مئی، کراچی ہنگامہ آرائی؛ مفرور ملزم کی گرفتاری کے بعد ملزمان پر ضمنی فرد جرم عائد

 



انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 9 مئی، شاہ فیصل کالونی میں ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں مفرور ملزم کی گرفتاری کے بعد ملزمان پر ضمنی فرد جرم عائد کر دی۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو سانحہ 9 مئی، شاہ فیصل کالونی میں ہنگامہ آرائی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ تحریک انصاف کے رہنما فہیم خان، راجہ اظہر و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے مفرور ملزم رضوان کی گرفتاری کے بعد ملزمان پر ضمنی فرد جرم عائد کر دی۔ ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے استغاثہ کے گواہان طلب کرتے ہوئے سماعت 11 مئی تک ملتوی کر دی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل