Friday, April 17, 2026
 

عالمی منڈی کے بعد ایشیائی مارکیٹ میں بھی تیل قیمتوں میں کمی

 



اسرائیل اور لبنان کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی اور امریکا اور ایران کے درمیان متوقع سیز فائر کی خبروں کے بعد پیٹرول کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق عالمی اور ایشیائی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں کمی اور اسٹاک مارکیٹس کی ملی جلی صورتحال سامنے آئی ہے۔ گزشتہ روز عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 94–95 ڈالر فی بیرل کے درمیان رہی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ بھی 90–93 ڈالر کے قریب ٹریڈ کرتا رہا۔ آج ایشیائی منڈیوں میں بھی تیل کی قیمتوں میں مزید نرمی دیکھی گئی جہاں برینٹ تقریباً 98 ڈالر اور WTI 93 ڈالر کے قریب رہا۔ قیمتوں میں کمی اس خبر کے بعد دیکھنے میں آئی کہ ایران ممکنہ طور پر آبنائے ہرمز کے ذریعے جہازوں کی محفوظ آمدورفت کی اجازت دینے پر غور کر رہا ہے۔ یہ کمی اس امید پر مبنی ہے کا امریکا، ایران اور خطے کے دیگر ممالک کے درمیان جنگ بندی اور مذاکرات کی پیش رفت ہو سکتی ہے۔ اب سے کچھ دیر قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آبنائے ہرمز کھولنے کا بڑا اعلان کردیا جس کے تیل کی عالمی منڈی پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونے کا قوی امکان ہے جس سے تیل کی قیمتیں مزید کم ہوجائیں گی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل