Friday, April 17, 2026
 

وزیراعظم کی انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں عالمی رہنماؤں سے خوشگوار ملاقاتیں

 



وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے دورے میں انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں کیں۔ وزیرِ اعظم کی ترک صدر رجب طیب ایردوان، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آلثانی، قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف، آذربائیجان کے صدر الہام علیئف، شامی صدر احمد الشرح سے ملاقاتیں ہوئیں۔ وزیرِاعظم شہباز شریف کی قطر کے وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آلثانی اور کوسوو کی سابق صدر ویوسا عثمانی سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔ یہ ملاقاتیں خوشگوار ماحول میں ہوئیں جن میں وزیرِ اعظم عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز رہے۔ ملاقاتوں کے دوران عالمی سطح اور خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل