Loading
اوگرا کی جانب سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 38 ارب روپے کے پرائس ڈیفرینشل کلیمز کی ادائیگی کردی گئی۔
وفاقی حکومت کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے کہ عوام کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو قابلِ برداشت سطح پر رکھنے کے لیے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 34 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (OMCs) کو تقریباً 38 ارب روپے کے پرائس ڈیفرینشل کلیمز (PDC) کی ادائیگی کا عمل مکمل کرلیا۔
اوگرا نے وفاقی حکومت کے فیصلے کو ایک باقاعدہ طریقہ کار کے تحت نافذ کیا، جس کی حکومت سے منظوری بھی حاصل ہے۔ اس طریقہ کار کا مقصد کلیمز کی جانچ پڑتال اور ادائیگی کے عمل میں شفافیت، مؤثریت اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانا ہے۔
یہ فریم ورک ایک منظم جائزہ عمل فراہم کرتا ہے، جس کے ذریعے جائز اور اہل کلیمز کی تیز رفتار ادائیگی ممکن بنائی گئی ہے، تاکہ مالی نظم و ضبط کو مضبوط بنایا جا سکے۔
اتھارٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام کے لیے حکومتی اقدامات کی مکمل حمایت جاری رکھے گی، جبکہ آئل سپلائی چین سے وابستہ تمام متعلقہ فریقین کے مفادات کا بھی تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل