Friday, April 17, 2026
 

وزیراعظم نے ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کی منظوری دے دی

 



وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 32 روپے 12 پیسے کمی کی منظوری دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے  قوم کو ریلیف کی فراہمی کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے کمی کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت فی لیٹر 385.54 روپے سے کم ہوکر 353.43 روپے ہوگئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو جس قدر جلدی ممکن ہوا عوام تک پہنچائیں گے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ ہفتے پیٹرولیم مصنوعات میں بڑی کمی کا اعلان کیا تھا، جس کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 134 روپے 81 پیسے کمی کی گئی تھی، اس کمی کے ساتھ ڈیزل کی قیمت 385 روپے 54 پیسے مقرر کی گئی تھی۔ وزیراعظم نے گزشتہ ہفتے پیٹرول کی قیمت میں بھی میں 11 روپے 83 پیسے کمی کردی تھی، جس کے نتیجے میں پیٹرول کی قیمت 366 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل