Loading
سوات کے چڑیا گھر میں غیر تربیت یافتہ اسٹاف کے نامناسب برتاؤ کے سبب ریچھ بپھر گیا۔
سامنے آنے والی ویڈیو کے مطابق مناسب تربیت نہ ہونے سے چڑیا گھر اسٹاف ریچھ کو قابو کرنے میں ناکام رہا اور بمشکل جان بچانے میں کامیاب ہوا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اہلکاروں نے بچنے کے لیے ریچھ کو ڈنڈوں سے مار مار کر زخمی بھی کیا۔
محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق اسٹاف نے ریچھ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جس پر وہ غصے میں آیا۔
دوسری جانب ڈائریکٹر سوات چڑیا گھر عبدالغفور کا کہنا تھا کہ غیر مناسب طریقے سے ریچھ کے ساتھ برتاؤ کرنے پر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے اور ان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل