Friday, April 17, 2026
 

خوشحال خان نے رمشا کے ساتھ شادی کی تصاویر شیئر کردیں، مداحوں کے لیے اہم پیغام

 



پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی خوشحال خان اور رمشا خان نے بالآخر اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سنا دی۔ اداکار خوشحال خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کیں، جن کے بعد زیر گردش افواہیں حقیقت میں بدل گئیں۔ دلچسپ بات یہ رہی کہ شیئر کی گئی تصاویر میں دونوں فنکاروں کے چہرے واضح طور پر نہیں دکھائے گئے بلکہ انہیں جزوی طور پر چھپایا گیا، جس نے اس اعلان کو مزید منفرد اور پراسرار بنا دیا۔ تصاویر کے ساتھ خوشحال خان نے ایک جذباتی پیغام بھی شیئر کیا، جس میں انہوں نے لکھا کہ ’’بسم اللہ، ہمیں یہ بتاتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ ہم شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں، الحمدللہ۔‘‘         View this post on Instagram                       انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ وہ زندگی کے اس نئے سفر کا آغاز ایک ساتھ کرنے پر شکر گزار ہیں اور ان تمام لوگوں کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا۔ خوشحال نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اس خوشی کے موقع پر ان کی نجی زندگی کا احترام کریں اور انہیں پرائیویسی فراہم کریں۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل دونوں کی خفیہ شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں، جس پر رمشا خان نے ناراضی کا اظہار بھی کیا تھا اور ایک وائرل تصویر ہٹانے کی درخواست کی تھی۔ اس وقت انہوں نے کہا تھا کہ وہ مناسب وقت پر خود اس حوالے سے اعلان کریں گی، جو اب حقیقت بن چکا ہے۔ یہ جوڑی پہلے ہی ’’بریانی‘‘ میں اپنی آن اسکرین کیمسٹری کے باعث مداحوں کی توجہ حاصل کر چکی تھی، اور اب حقیقی زندگی میں بھی ان کا ساتھ خبروں کی زینت بن گیا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل