Loading
اسرائیل نے لبنان سے جنگ بندی کے نفاذ کے بعد ملک بھر میں عائد ہنگامی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا جس کے بعد معمولاتِ زندگی بتدریج بحال ہونا شروع ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ہوم فرنٹ کمانڈ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اب پورے ملک میں مکمل سماجی اور معاشی سرگرمیوں کی اجازت دے دی گئی ہے جس کے تحت تعلیمی ادارے، دفاتر اور عوامی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہ سکیں گی۔
تاہم شمالی اسرائیل کے سرحدی یا “فرنٹ لائن” علاقوں میں عارضی طور پر احتیاطی اقدامات برقرار رکھے گئے ہیں جہاں اجتماعات کی حد ایک ہزار افراد تک مقرر کی گئی ہے اور یہ پابندی بھی ہفتے کی شام تک ختم کر دی جائے گی۔
یاد رہے کہ ایران کے ساتھ کشیدگی اور لبنان میں حزب اللہ کی جانب سے راکٹوں اور ڈرون حملوں کے خطرات کے باعث اسرائیل نے سخت پابندیاں نافذ کر رکھی تھیں۔
ان اقدامات کے تحت اسکول بند، عوامی اجتماعات محدود اور متعدد شعبوں میں معمول کی سرگرمیاں معطل کر دی گئی تھیں۔
اگرچہ جنگ کے دوران بعض علاقوں میں مرحلہ وار نرمی کی گئی تاہم 28 فروری سے شروع ہونے والی موجودہ جنگ کے بعد سے پہلی بار مکمل سطح پر پابندیاں ختم کی گئی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل