Loading
وزیراعظم شہباز شریف کی انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر ترکیہ کے صدر ایردوان سے ملاقات ہوئی۔ صدر ایردوان نے وزیر اعظم کا ترکی میں خیرمقدم کیا اور 5ویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صدرطیب اردوان نے وزیراعظم کی امن کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ ترکی خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کے سفارتی اقدام کی حمایت جاری رکھے گا۔
وزیراعظم نے صدر ایردوان کی دعوت اور روایتی ترک مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا، دونوں رہنماوٴں نے حالیہ علاقائی پیش رفت بالخصوص مشرق وسطیٰ کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم نے پاکستان کی امن کوششوں کی بھرپور حمایت اور حوصلہ افزائی پر صدر ایردوان کا شکریہ ادا کیا، وزیراعظم نے ترک صدرکو جنگ بندی میں توسیع اور مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں آگاہ کیا۔
دونوں رہنماوٴں نے پائیدار اور دیرپا علاقائی امن کو آگے بڑھانے کے لیے موجودہ موقع کو موٴثر طریقے سے استعمال کرنے پر زور دیا۔
دونوں رہنماوٴں نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا، سال کے آخر میں انقرہ میں اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کا اجلاس بلانے پر اتفاق کیا۔
دونوں رہنماوٴں نے جاری اقدامات کے نفاذ کو تیز کرنے اور اقتصادی مصروفیات کو مزید گہرا کرنے کے لیے نئے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
ملاقات کا اختتام دونوں رہنماوٴں کی جانب سے پاکستان اور ترکی کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے، برادرانہ تعلقات کی تعمیر اور امن و خوشحالی کے لیے مشترکہ وژن کے ساتھ ہوا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل