Friday, April 17, 2026
 

لاہور؛ راہ چلتی لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

 



پولیس نے راہ چلتی لڑکی کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا اور واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔ لاہور اقبال ٹاؤن پولیس نے متاثرہ طالبہ کی درخواست پر تھانہ اقبال ٹاؤن میں مقدمہ درج کرلیا، جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا کہ نامعلوم ملزم کی جانب سے ہراسانی کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے فوری کارروائی شروع کی۔ ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور ٹیکنیکل ذرائع کی مدد سے ملزم کو 12 گھنٹوں میں ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزم کی شناخت عمر کے نام سے ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان نے اقبال ٹاؤن پولیس کو بروقت کارروائی پر شاباش دی اور کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنے والے اوباش جیلوں میں جائیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل