Friday, April 17, 2026
 

فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا سیکڑوں اسامیوں پر نئی بھرتیوں کا اعلان

 



فیڈرل پبلک کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) 2025 کے لیے نئی اسامیوں کا اعلان کردیا ہے، جس میں اوپن میرٹ، صوبائی، خواتین اور اقلیتی کوٹہ شامل ہے اور مذکورہ تعیناتیاں پولیس، فارن سروس، آفس مینیجمنٹ سمیت دیگر شعبوں میں ہوں گی۔ ایف پی ایس سی کی جانب سے جاری اشتہار میں بتایا گیا ہے کہ سی ایس ایس 2025 کے لیے اشتہار جاری کردیا ہے اور مجموعی طور پر 327 اسامیوں پر بھرتی کا عمل مکمل کیا جائے گا، ان میں 191 نئی اور 136 پچھلے برسوں کی منتقل شدہ اسامیاں بھی شامل ہیں۔ ایف پی ایس سی نے بتایا کہ اوپن میرٹ کے لیے 169 نشستیں، خواتین کے لیے 35، اقلیتوں کے لیے 123 اسامیاں مختص ہیں۔ صوبائی کوٹے سے متعلق بتایا گیا کہ پنجاب کے لیے سب سے زیادہ 157، خیبرپختونخوا کے لیے43، سندھ رورل کے لیے 30، سندھ اربن کے لیے 28، بلوچستان کے لیے 28، سابق فاٹا کے لیے 16، آزاد کشمیر کے لیے 7 اور گلگت بلتستان کے لیے 3 اسامیوں کا کوٹہ مختص ہے۔ ایف پی ایس سی نے بتایا کہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس سروس آف پاکستان، فارن سروس آف پاکستان، ان لینڈ ریونیو سروس، آفس مینجمنٹ گروپ سمیت دیگر سروسز اور گروپس کی اسامیاں بھی شامل ہیں۔ ایف پی ایس سی کے مطابق اسامیوں کی تقسیم میں صوبائی، علاقائی، خواتین اور اقلیتی تناسب کو مدنظر رکھا گیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی پالیسی کے مطابق کوٹہ سسٹم پر عمل درآمد ہو گا اور امیدواروں کی حتمی تعیناتی میرٹ پوزیشن کی بنیاد پر ہو گی۔ ایف پی ایس سی کے ذرائع نے بتایا کہ کل سی ایس ایس کے نتیجے کے اعلان کا قوی امکان ہے اور حتمی تعیناتی امیدوار کی ترجیحات، کمیشن کی جانب سے موزونیت اور ڈومیسائل کی بنیاد پر ہوگی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل