Friday, April 17, 2026
 

وزیراعظم سے ترکیے میں ٹرمپ کے مشیر کی اہم ملاقات، امریکی صدر کا پیغام پہنچا دیا

 



وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر مسعد بولس نے ترکیے میں ملاقات کی اور امریکی صدر کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچا دیا جبکہ خطے کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترکیے کے شہر انطالیہ میں ڈپلومیسی فورم کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر برائے عرب و افریقی امور مسعد بولس نے اہم ملاقات کی، اس موقع پر دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اور ان کے ساتھ اپنے خوش گوار تعلقات کا ذکر کیا، پاک-بھارت کشیدگی کے دوران جنگ کے دہانے پر پہنچنے والی صورت حال میں جنگ بندی کرانے پر صدر ٹرمپ کی قیادت کو سراہا۔ وزیراعظم نے لبنان میں جنگ بندی کے کامیاب انعقاد میں بھی امریکی قیادت کے کردار کی تعریف کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں خطے کی مجموعی صورت حال، پاکستان کی امن کوششوں، جنگ بندی اور اسلام آباد مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔  وزیراعظم نے پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، خصوصاً تجارت اور معیشت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ Antalya: 17 April 2026. Senior Advisor to the U.S. President for Arab and African Affairs, H.E. Mr. Massad Boulos, paid a courtesy call on Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif, on the sidelines of the 5th Antalya Diplomacy Forum (ADF 2026) in Antalya, Türkiye, today. During… pic.twitter.com/UttBxzZwoD — Prime Minister's Office (@PakPMO) April 17, 2026 اس موقع پر مسعد بولس نے صدر ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا اور خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔  انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ، معاشی ترقی اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے میں امریکی دلچسپی کا اعادہ بھی کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل