Loading
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے حالیہ دورہ اسلام آباد نے جہاں سفارتی حلقوں میں ہلچل مچائی، وہیں پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے اس موقع کو مزاح کا رنگ دے کر یادگار بنا دیا۔
ایران کے ساتھ امن مذاکرات کے سلسلے میں ان کی آمد کے بعد انٹرنیٹ پر اے آئی سے تیار کردہ دلچسپ میمز کی بھرمار ہوگئی، جنہوں نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں جے ڈی وینس کو کبھی ہوٹل پر بیٹھے چائے کا پیالہ تھامے دیکھا گیا، تو کہیں وہ روایتی ناشتے ’انڈا پراٹھا‘ سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔ ایک تصویر میں انہیں ’کوئٹہ ککڑ ہوٹل‘ میں ناشتہ کرتے دکھایا گیا، جس نے صارفین کو خوب محظوظ کیا۔
He found out our oil reserves #امن_کا_سفیر_پاکستان pic.twitter.com/TKT8bDQ62e
— SUNDAS MALIK ???????? (@sundasmalik) April 10, 2026
مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ کچھ اے آئی میمز میں انہیں روایتی پاکستانی لباس شلوار قمیض میں ملبوس دکھایا گیا، جبکہ بعض تصاویر میں وہ بازاروں، مساجد اور شہر کے مختلف مقامات پر گھومتے پھرتے نظر آئے۔ یہاں تک کہ ایک میم میں انہیں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ گلے ملتے اور امن کا نشان بناتے بھی دکھایا گیا، جبکہ ساتھ میز پر شہباز شریف بیٹھے ہیں اور پس منظر میں نریندر مودی چائے پیش کر رہے ہیں۔
pic.twitter.com/9OHzvAognK
— FK (@faisalkapadia) April 16, 2026
یہی نہیں، کچھ صارفین نے تو انہیں پاکستانی مٹھائی ’ریوڑی‘ کے ڈبوں پر بھی فِٹ کردیا، جہاں روایتی برانڈ امیج کی جگہ ان کا چہرہ لگا دیا گیا۔ کہیں وہ الیکٹرک اسکوٹر پر گھومتے دکھائی دیے تو کہیں چائے خانوں میں گپ شپ کرتے نظر آئے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ سب محض تفریح کے لیے ہے اور اس کے ذریعے پاکستان کی ثقافت کو دنیا کے سامنے دلچسپ انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ اگر پاکستانی مزاح کو پیسوں میں بدلا جا سکے تو شاید ملک کے قرضے بھی اتر جائیں۔
ماہرین کے مطابق یہ میمز دراصل ’سافٹ پاور‘ کی ایک نئی شکل ہیں، جہاں بغیر کسی سرکاری مہم کے، عوام خود اپنے ملک کا مثبت اور رنگین چہرہ دنیا کو دکھا رہے ہیں۔
JD Vance visit sparks meme flood in Pakistan, AI images turn peace talks into viral spectacle
AI memes show him sipping tea, riding scooters and 'sealing peace deals' across Islamabad
And even on boxes of Pakistani sweets pic.twitter.com/rJfa8Dl1EC
— RT (@RT_com) April 17, 2026
دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ ان میمز سے یہ تاثر ملتا ہے کہ پاکستانی عوام جے ڈی وینس کی ممکنہ واپسی کے منتظر ہیں، اور چاہتے ہیں کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے ایک اہم کردار ادا کرے۔
یوں ایک سنجیدہ سفارتی دورہ، پاکستانیوں کے مزاح اور تخلیقی صلاحیت کے باعث سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ٹرینڈ میں بدل گیا، جس نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل