Loading
پشاور میں ایف آئی اے سی بی سی نے چوک یادگار میں کارروائی کے دوران غیر قانونی فارن کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم ناصر خان ولد ابرار حسین کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم کے قبضے سے 20 لاکھ روپے پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی جبکہ ملزم کے قبضے سے 21 کروڑ 50 لاکھ (215 ملین) ایرانی ریال برآمد، ہوئے۔
ملزم کے قبضے سے 20 سعودی ریال بھی برآمد ہوئے۔ ملزم کے قبضے سے غیر قانونی فارن کرنسی ایکسچینج سے متعلق دیگر شواہد بھی برآمد ہوئے۔
ملزم بغیر لائسنس غیر قانونی فارن کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا، ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل