Friday, April 17, 2026
 

جے ایس رینٹل ریٹ کی پاکستان اسٹاک ایکسیچنج میں لسٹنگ کردی گئی

 



پاکستان اسٹاک ایکسیچنج میں نئی لسٹنگ کا تسلسل جاری، ایس ای سی پی نے جے ایس رینٹل ریٹ کی پبلک آفرنگ کی منظوری دے دی۔ ایس ای سی پی کے مطابق سرمایہ کار رینٹل رئیل کے یونٹ خرید کر منافع حاصل کرسکیں گے، جے ایس ریٹ (REIT) پی ایس ایکس پر رواں مالی سال کی نویں لسٹنگ ہے۔ ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ جے ایس رینٹل ریٹ اس سال اسٹاک ایکس چینج میں لسٹ ہونے والی تیسری ریٹ اسکیم ہے۔ پی ایس ایکس پر لسٹڈ ریٹ اسکیموں کی مجموعی تعداد 6 ہوجائے گی۔ رینٹل ریٹ کے یونٹس کی آفرنگ فکسڈ پرائس میکانزم کے تحت ہو گی۔ ریٹ کے 53.6 ملین یونٹس فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ رینٹل ریٹ کا انتظام جے ایس انویسٹمنٹ لیمٹڈ کر رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل