Saturday, April 18, 2026
 

سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق

 



ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ پینے کے پانی میں رِسنے والا سمندر کا پانی لوگوں میں بلڈ پریشر کا سبب بن سکتا ہے اور ان میں قلبی مرض اور اسٹروک کے خطرات بھی بڑھا سکتا ہے۔ فلوریڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے دنیا بھر سے 74 ہزار سے زائد افراد پر کیے گئے متعدد مطالعوں کا جائزہ لیا اور یہ نتیجہ اخذ کیا کہ وہ لوگ جن کے پینے کا پانی زیادہ نمکین ہوتا ہے ان کا بلڈ پریشر زیادہ ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ تجزیے کے مطابق نمکین پانی پینا اتنا ہی خطرناک ہوتا ہے جتنا غیر فعال رہنا۔ سائنس دانوں کو معلوم ہوا کہ یہ تعلق ساحلی علاقوں میں زیادہ پایا گیا جہاں سمندر کا پانی، پینے کے پانی کو متاثر کر رہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل