Saturday, April 18, 2026
 

بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان، سرفراز احمد کوچ مقرر

 



پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شان مسعود ٹیسٹ ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے جبکہ چار نئے کھلاڑیوں کو  اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ اسکواڈ میں شامل پانچ کھلاڑی پہلے ہی لاہور میں جاری این سی اے ریڈ بال کیمپ میں شریک ہیں۔ قومی ٹیسٹ اسکواڈ 27 اپریل کو کراچی میں کیمپ جوائن کرے گا۔ کیمپ یکم مئی کو اختتام پذیر ہوگا جبکہ ٹیم 2 مئی کو بنگلادیش روانہ ہوگی۔ پی ایس ایل 11 میں شریک کھلاڑی اپنی ٹیموں کی میچز مکمل ہونے کے بعد کیمپ جوائن کریں گے۔ سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد کو بنگلادیش ٹور کے لیے ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا۔ سابق ٹیسٹ کرکٹرز اسد شفیق اور عمر گل بالترتیب بیٹنگ اور بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ اسکواڈ: شان مسعود (کپتان)، عبداللہ فضل، عماد بٹ، اذان اویس، بابر اعظم، حسن علی، امام الحق، خرم شہزاد، محمد عباس، محمد رضوان، محمد غازی غوری، نعمان علی، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی Pakistan's 16-member Test squad announced for Bangladesh series ???????????? The two-match series will begin on 8 May ????️ Read more ➡️ https://t.co/MNgF8e5wUP#BANvPAK pic.twitter.com/hwTRXQQxxq — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 18, 2026 دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 8 مئی اور دوسرا ٹیسٹ میچ 16 مئی سے کھیلا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل