Saturday, April 18, 2026
 

نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میں بنگلادیش کو شکست دے دی

 



نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میں میچ میں بنگلادیش کو 26 رنز سے شکست دے دی۔ میرپور میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنائے۔ ہینری نکلس 68 اور ڈین فوکس کروفٹ 59 رنز بناکر نمایاں رہے۔ بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد، شوریف الاسلام اور رشاد حسین نے 2، 2 جبکہ مہدی حسن میراز اور ناہید رانا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بنگلادیش کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی اور 48.3 اوورز میں 221 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ سیف حسن 57 اور توحید ہریدوئے 55 رنز بناکر نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے بلیئر ٹکنر نے 4، نیتھن اسمتھ نے 3 جبکہ ول اورورکے، جیڈن لینوکس اور ڈین فوکس کروفٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل