Saturday, April 18, 2026
 

وزیرِ اعظم سہ ملکی دورہ سعودی عرب، قطر اور ترکیہ مکمل کرکے ترکیہ سے پاکستان روانہ.

 



وزیرِ اعظم  شہباز شریف اپنا سہ ملکی دورہءِ سعودی عرب، قطر اور ترکیہ مکمل کرکے انطالیہ، ترکیہ سے پاکستان روانہ ہوگئے۔ پرائم منسٹر آفس (میڈیا ونگ)سے جاری بیان کے مطابقانطالیہ ایئرپورٹ پر ترکیہ کے وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل سفیر تولگا برمیک  (Ambassador Tolga (Bermek , سفیر نیلوفر کیگسیز ( Nilufer Kaygisiz) , ممبر ترکیہ پارلیمنٹ برہان قایاترک (Burhan Kayaturk) اور پاکستان کے ترکیہ میں سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کو الوداع کیا۔ وزیرِ اعظم کا تین روزہ دورہ سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے دوروں پر مشتمل تھا جہاں وزیرِ اعظم نے تینوں برادر ممالک کی قیادت سے ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شریک دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں۔ اپنے دوروں کے دوران وزیرِ اعظم نے برادر ممالک کے ساتھ تعلقات کی مزید مضبوطی، خطے میں امن کے قیام کیلئے پاکستان کی کوششوں اور خطے و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔  پاکستانی وفد میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور وزیرِ اعظم کے ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا مشرف زیدی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔   As I depart the beautiful city of Antalya, I wish to express my deepest gratitude to my dear brother Recep Tayyip Erdoğan for the exceptionally warm welcome and gracious hospitality extended to me and my delegation. I leave Antalya, with fond memories and a renewed commitment… — Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 18, 2026  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل