Saturday, April 18, 2026
 

کل ایک بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ

 



ٹرمپ نے ایران سے جاری مذاکرات میں عندیہ دیا ہے کہ کل ایک سرپراز ہوسکتا ہے تاہم انہوں نے وضاحت دینے سے انکار کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے بتایا کہ ہمیں 20 منٹ پہلے کچھ اچھی خبر ملی ہے اور  مشرق وسطیٰ میں ایران کے ساتھ سب کچھ بہت اچھا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ اس کے بارے میں جلد سنیں گے، ایک "ذہین شخصیت" کل وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، ایسے شخصیت جو اپنے ملک کے بارے میں بھی اور دوسرے ملک بارے میں بھی سوچتی ہے۔ امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ وائٹ ہاؤس میں ایک نیوز کانفرنس بھی کی جائے گی۔ ٹرمپ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایران کے پاس کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے اور ایران کے ساتھ معاہدے کے تحت کوئی مالی تبادلہ نہیں ہوگا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل