Saturday, April 18, 2026
 

عالیہ بھٹ کی بہن نے فٹنس کوچ کیساتھ منگنی کرلی

 



بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی بہن شاہین بھٹ نے ایشان مہرا کے ساتھ منگنی کرنے کا اعلان کردیا۔  شاہین بھٹ کے منگیتر ایشان مہرا نے اپنے انسٹاگرام پیچ پر دیرینہ ساتھی سے منگنی کا اعلان کیا، جوڑے نے یہ خوشخبری انسٹاگرام پر تصاویر کی ایک سیریز کے ذریعے شیئر کی۔ تصاویر میں شاہین اپنے منگیتر کے ساتھ اپنی انگوٹھی دکھاتی نظر آئیں اور پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ’شاید ہم نے ایک دوسرے کو پسند کرنے میں کچھ زیادہ ہی کردیا‘۔          View this post on Instagram                       شاہین اور ایشان کا رشتہ 2025 میں سامنے آیا تھا، جب شاہین سوشل میڈیا پر کبھی کبھار ان کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی تھیں، جن میں سالگرہ کی پوسٹس، سفر کی تصاویر اور روزمرہ کے لمحات شامل تھے۔ اس کے بعد سے دونوں نے اپنے تعلق کو کافی حد تک نجی رکھا، اور صرف کبھی کبھار خاندانی یا غیر رسمی مواقع پر ایک ساتھ نظر آئے۔ رپورٹس کے مطابق ایشان مہرا ایک فٹنس کوچ ہیں جب کہ وقت کے ساتھ انہیں بھٹ خاندان کے ساتھ مختلف مواقع پر بھی دیکھا گیا، جن میں عالیہ بھٹ کی تقاریب بھی شامل ہیں۔ منگنی کے اعلان کے بعد دوستوں اور فلمی صنعت سے وابستہ شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ شاہین بھٹ زیادہ تر ہندی سنیما میں پسِ پردہ کام کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ فلم "تمنا" (1998) سے کیا، جس کے بعد وہ تحریر اور اسسٹنٹ ڈائریکشن کی جانب آئیں۔ وہ 2012 کی فلم "سن آف سردار" کی رائٹر رہ چکی ہیں اور اسی سال فلم "راز 3" میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل