Saturday, April 18, 2026
 

پی ایس ایل: دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز آج راولپنڈیز کیخلاف اپنی بقاء کی جنگ لڑے گی

 



پاکستان سپر لیگ کا پچیسواں میچ آج دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور راولپنڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ جمعہ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں شکست کھانے والی لاہور قلندرز اپنے ساتویں میچ میں ناکامی کا داغ دھونے کی کوشش کرے گی۔ فائنل فور کی دوڑ سے باہر ہو جانے والی راولپنڈیز اپنے ساتویں میچ میں پہلی فتح کی آرزو کے ساتھ میدان کا رخ کرے گی۔ لاہور قلندرز چھ میچز میں دو فتوحات اور تین ناکامیوں کے بعد محض چار پوائنٹس ہی جوڑ سکی۔ جمعہ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے خلاف مزاحمتی اننگز کھیلنے والے فخر زمان، عبداللہ شفیق، حسیب اللہ خان اور اسامہ میر ایک بار پھر بیٹنگ میں لاہور قلندرز کی امیدوں کا مرکز ہوں گے جبکہ بولنگ میں لاہور قلندرز اپنے کپتان شاہین شاہ آفریدی، مستفیض الرحمان، عبید شاہ، اسامہ میر اور سکندر رضا پر قناعت کرے گی۔ دوسری جانب اپنے تمام 6 میچز میں ناکامیوں سے دوچار ہونے والی راولپنڈیز کی ٹیم ایک بار پھر بیٹنگ میں اپنے کپتان محمد رضوان کے ساتھ ڈیرل مچل، عبداللہ فضل اور سیم بلنگ پر نظریں جمائے گی جبکہ بولنگ میں اس کا انحصار محمد عامر اور مبصر خان پر ہوگا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل