Saturday, April 18, 2026
 

لاہور: لڑکے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے والے اوباش ملزم گرفتار

 



لاہور میں بادامی باغ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لڑکے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے والے اوباش ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی سٹی کے مطابق ملزم شہریار زبردستی لڑکے کے پیچھے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اسے اپنے ساتھ لے گیا اور نازیبا حرکات کرتا رہا، اطلاع ملنے پر پولیس فوری موقع پر پہنچی اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، ایس پی سٹی بلال احمد نے بروقت کارروائی پر ایس ایچ او بادامی باغ اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جنسی استحصال میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل