Loading
سوات میں سیدوشریف اسپتال کے سامنے فائرنگ کے واقعے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی کو فوری طور پر سیدوشریف اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گھریلو تنازعے کا شاخسانہ ہے جہاں سسر نے فائرنگ کی، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل