Loading
ایف آئی اے نے سعودی عرب میں کام کرنے والے منظم بھکاری گروہ کے خلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر سعودی عرب سے آنے والے 4 مسافروں کو روک لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافروں میں شاہنواز، شہزیہ بی بی، سونیا اور فرزانہ بی بی شامل ہیں جن کا تعلق اسلام آباد سے ہے اور انہیں مشکوک سفری ریکارڈ کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا۔
ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ عمرہ ویزوں پر سعودی عرب جا کر منظم بھیک مانگنے میں ملوث رہے۔
ایف آئی اے کے مطابق ایجنٹ محمد صدیق اکبر نے انہیں بھیک منگوانے کے لیے بیرون ملک بھجوایا اور فی کس 2 لاکھ 50 ہزار روپے وصول کیے جو انہوں نے بھیک مانگ کر ادا کیے، ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی سیالکوٹ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مرکزی ایجنٹ کی گرفتاری کے لیے سعودی سفارتخانے سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں منظم بھکاری نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور امیگریشن حکام کی بروقت کارروائی سے گروہ بے نقاب ہوا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل