Thursday, April 30, 2026
 

سانحہ مچھیل، مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشتگردی کی ایک المناک داستان

 



سانحہ مچھیل کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی اور سیاسی شعور کا ایک لازوال باب ہے۔ 30اپریل 2010 کومچھیل میں 3بےگناہ کشمیری بھارتی قابض فورسزکےہاتھوں ماورائے عدالت قتل ہوئے۔ کشمیری نوجوان شہزاد خان،محمد شفیع اور ریاض لون کو روزگارکاجھانسہ دیکرقابض افواج نےجعلی مقابلےمیں شہید کیا۔ قابض بھارتی فوج معصوم کشمیریوں کو شہید کرکے نام نہاد "کامیاب انکاؤنٹر" کا دعویٰ  کرتی رہی۔ مقبوضہ وادی  میں  وسیع پیمانے پر احتجاج اورعالمی توجہ نے قابض بھارتی حکام کو واقعے کی تحقیقات پرمجبورکردیا۔ مقبوضہ کشمیر میں آج بھی فیک انکاؤنٹرز اور جبری گمشدگیاں روز کا معمول  ہیں۔ بھارتی  مظالم نے کشمیریوں کو ان کی منزل پاکستان سے وابستگی کو مزید گہرا کر دیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل