Sunday, April 19, 2026
 

20 اپریل کو اسلام آباد راولپنڈی میں تعطیل کا جعلی نوٹی فکیشن وائرل

 



جڑواں شہروں میں کل بیس اپریل کو دفاتر بند ہونے کا جعلی نوٹی فکیشن وائرل ہوگیا، ضلعی انتظامیہ چھٹی ہونے کی تردید کردی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفس کے نام سے جعلی اعلامیہ گردش میں ہے، 20 اپریل سے دفاتر بند ہونے کی خبر بے بنیاد ہے، شہری غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کریں،  اسلام آباد اور راولپنڈی میں معمولات زندگی جاری رہیں گے۔   ضلعی انتظامیہ نے مزید کہا ہے کہ سرکاری سطح پر تعطیل کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا،  راولپنڈی اسلام آباد میں 20 اپریل کو کوئی سرکاری چھٹی نہیں ہے، 20اپریل کو چھٹی والا وائرل شدہ نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل